Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد: پاکستانی طلبہ کے درمیان جاپانی زبان میں تقریری مقابلہ

اسلام آباد: پاکستانی طلبہ کے درمیان جاپانی زبان میں تقریری مقابلہ
September 16, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں جاپانی زبان کے چرچے۔ پاکستانی طلبہ کے درمیان جاپانی زبان میں تقریری مقابلہ ہوا۔جاپان کے سفارتکار کہتے ہیں باہمی روابط کے فروغ سے ہی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے۔

وفاقی دارلحکومت میں جاپانی تعلیمی ادارے کے زیراہتمام پاکستانی طلبہ کے درمیان جاپانی زبان میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں جاپانی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرزماتسورا جونیا،سفارتی عملے اور اساتذہ سمیت ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر جاپانی سفارتکار سمیت دیگر مقررین نے پاکستانی طلبہ کی جاپانی زبان میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان مستحکم تعلقات کا ضامن قرار دیا۔

تقرری مقابلے کے شرکا اور منتظم نے ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے جاپانی زبان سے آگہی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

کسی ملک کی معاشرت اور ثقافت کے بارے میں سیکھنے کا سب سے بہترین طریقہ اس ملک کی زبان سے آشنا ہونا ہے۔ تقریری مقابلوں سے جہاں پاکستان میں جاپانی زبان کو فروغ ملے گا وہیں جاپان اور پاکستان کے عوام کے درمیان باہمی روابط بھی مضبوط ہونگے۔