Friday, April 26, 2024

اسلام آباد: پاکستان ٹائون میں گیس لیک ہونے سے دھماکہ، چھے بچے جھلس گئے، سب کچھ راکھ

اسلام آباد: پاکستان ٹائون میں گیس لیک ہونے سے دھماکہ، چھے بچے جھلس گئے، سب کچھ راکھ
December 20, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) اسلام آباد کے علاقے پاکستان ٹاؤن میں صبح سویرے گھر میں گیس لیک ہونے سے دھماکا ہو گیا جس نتیجے میں چھے بچے جھلس گئے۔ اسلام آباد کے علاقے پاکستان ٹاؤن میں صبح سویرے مزدور کے گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی جب گیس کی لیکج سے لائن زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں چھے بچے جھلس گئے۔ گیس کی آنکھ مچولی سات رات جاری رہی، صبح اٹھ کر ناشتے کے لیے ماچس کی تیلی جلائی ہی تھی کہ سب کچھ راکھ ہو گیا۔ بھڑکی ہوئی آگ سے جلنے والے بچوں کی عمریں بارہ سے چار سال کے درمیان ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر بھی بری طرح جھلسے ہیں۔ آتی جاتی گیس کا پریشر اور گھر والوں کی بے دھیانی نے گھر کا سب سامان جلا ڈالا، عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔