Tuesday, April 23, 2024

اسلام آباد: پاک فوج کےقیام میں نوے دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: پاک فوج کےقیام میں نوے دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری
December 18, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دا رالحکومت میں تین سو پچاس جوانوں کی تعیناتی نو دسمبر کو ختم ہوگئ تھی آرمی کو اسلام آباد میں آئین کے آرٹیکل دوسو پینتالیس اور انسداد دھشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات میں بھی توسیع کی گئی۔ اس سے قبل اسلام آباد میں رینجرز اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے قیام میں بھی توسیع ہوچکی ہے پنجاب رینجرز اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے قیام کی مدت چودہ نومبر کو ختم ہوگئ تھی گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے اسلام آباد میں پچاس اور رینجرز کے پندرہ سو اہلکار تعینات ہیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے توسیع کی سمری وزارت داخلہ کو ارسال کی تھی۔ آرمی رینجرز اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے قیام میں توسیع کا نوٹیفکیشن وزارت داخلہ نے جاری کیا۔