Sunday, April 28, 2024

اسلام آباد: ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا آغاز، زیادہ سے زیادہ تاجر ٹیکس ادا کریں تاکہ معیشت بہتر ہو: نوازشریف کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد: ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا آغاز، زیادہ سے زیادہ تاجر ٹیکس ادا کریں تاکہ معیشت بہتر ہو: نوازشریف کا تقریب سے خطاب
January 1, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تاجر زیادہ ٹیکس ادا کریں تاکہ معیشت بہتر ہو۔ ملکی وسائل سے بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں۔ معیشت بہتر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں امن ہوگا تو پورا ملک پرامن ہو جائے گا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے تاجروں کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر زیادہ ٹیکس دیں تاکہ ملک بہتر انداز میں آگے بڑھے۔ ایف بی آر کسی کو ناجائز تنگ نہ کرے، چاہتے ہیں کہ ٹیکسز نیچے آئیں، کراچی میں امن ہو رہا ہے، روشنیاں واپس آرہی ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ افواج اور معیشت مضبوط ہو گی تو ملک ترقی کرے گا۔ ہم میں کوئی تکبر کا عنصر نہیں، پہلے اور اب کے حالات کا موازنہ کریں، اب حالات بہتر ہیں۔ پاکستان نے اڑھائی سال میں بہت کچھ حاصل کیا۔ اندرونی طور پر کمزور ہوئے تو کوئی پہلو ٹھیک نہیں ہو گا، کسی معاملے پر مک مکا نہیں ہونا چاہئے۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشاورت کےساتھ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ امانت میں خیانت کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو بہترین معاشی اصلاحات پر شاباش دی جبکہ بجلی کے منصوبوں میں بچت کا بھی ذکر کیا۔