Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم، چار افراد جاں بحق، سولہ زخمی، حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا

اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم، چار افراد جاں بحق، سولہ زخمی، حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا
August 22, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم کے باعث چار افراد جاں بحق اور سولہ مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ موٹروے ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس لاہور سے اسلام آباد آ رہی تھی کہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہواجس سے دو مسافر موقع پر جاں بحق اور سولہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی مسافروں کو تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چھے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔