Sunday, April 28, 2024

اسلام آباد ویسے نہیں گئے ، نہ ہی ویسے واپس آئے ہیں ، فضل الرحمان ‏

اسلام آباد ویسے نہیں گئے ، نہ ہی ویسے واپس آئے ہیں ، فضل الرحمان ‏
November 19, 2019
بنوں ( 92 نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بنوں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم اسلام آباد ویسے ہی نہیں گئے نہ ہی ویسے  واپس آئے ہیں ۔ بنوں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  یہ کہتے تھے ، یہ بھی  چور ہے ، وہ بھی چور ہے پیسہ لوٹ لوٹ کر باہر لے گئے ، آج  چیئرمین ایف بی آر کہتا ہے کہ پاکستان سے کوئی پیسہ غیر قانونی طور پر باہر نہیں گیا ، یہ اب لوگوں کو کیا منہ دکھائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان زندہ ہیں ، کوئی طاقت  نقصان نہیں پہنچا سکتی ، تمہاری جڑیں کٹ چکی ہیں ، اب دن گنتے جاؤ  ،سلائی مشین  کی کمائی 70 ارب تک پہنچ چکی ہے ، کوئی ایسی سلائی مشین ہمیں بھی دے دو، یہ پورا ٹبر چور ہے ، عجیب چور ہیں چوری بھی سینہ زوری بھی ، ایسے حکومتیں نہیں چلتیں ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  پہلے ہر چیز کا الزام مدارس پر ڈالا ، آزادی مارچ شروع ہوا تو بولے کہ مدرسے  کے طلبہ تو معصوم ہیں ،آؤ میرے اور اپنے کردار کا مقابلہ کر لو ،آؤ میرے والد ، دادا کا اپنے والد اور دادا سے مقابلہ کر لو ۔