Thursday, September 19, 2024

اسلام آباد : ورلڈ کپ کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کل تین رکنی ٹیم نئی دہلی جائےگی

اسلام آباد : ورلڈ کپ کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کل تین رکنی ٹیم نئی دہلی جائےگی
March 6, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے بھارت جائے گی یا نہیں، اس کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا لیکن  ورلڈ کپ کے دوران سکیورٹٰی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے تین رکنی خصوصی ٹیم کل نئی دہلی کے لئے روانہ ہو گی۔ تفصیلات کےمطابق وزارت داخلہ نے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کر کے خصوصی سکیورٹی ٹیم بھارت بھجوانے کے حوالے سے اپنے فیصلے سے اگاہ کیا اور ٹیم کے نام ہائی کمیشن کے حوالے کر دیئے ہیں، ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے سکیورٹی ٹیم کے سربراہ عثمان انور کو ویزا جاری کر دیا ہے جبکہ ٹیم کے دوسرے رکن پی سی بی کے چیف سکیورٹی آفیسر اعظم خان کے پاس پہلے سے ہی بھارتی ویزا موجود ہے ، ٹیم کا تیسرا رکن پاکستان ہائی کمشین سے ہوگا۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عثمان انور کی سربراہی میں ٹیم کل نئی دہلی کے لئے روانہ ہو گی ،سکیورٹی ٹیم دھرم شالہ کا بھی دورہ کرے گی جہاں پر 19 مارچ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شیڈول ہے، لیکن ہندو انتہا پسند تنظیموں نے میچ نہ ہونے دینے کی دھمکی دے رکھی ہے  اور اس میچ کے دوران ہماچل پردیش کی حکومت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے، سکیورٹی ٹیم ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سے بھی ملاقات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی ٹیم بھارت واپسی پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے رپورٹ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے حوالے کرے گی جس کے بعد پاکستانی ٹیم کو بھارت بھیجنے یا نہ بھیجنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔