Friday, April 19, 2024

اسلام آباد ،نیوائیرنائٹ پر 1000سے زائد اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دینگے

اسلام آباد ،نیوائیرنائٹ پر 1000سے زائد اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دینگے
December 31, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیو ایئر نائٹ کے موقع پر پولیس کے ایک ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ،  موٹرسائیکل پر ہلڑ بازی مچانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ اسلحے کی نمائش اور آتش بازی کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔ شہر اقتدار میں میں نیو ائیر نائٹ پر منچلوں کا پلان چوپٹ کرنے کیلئے پولیس نے تیاری مکمل کرلی ، سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے  ایک ہزار پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے ۔ موٹر سائیکل پر ون ویلنگ یا ریس لگانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا  جبکہ  چیکنگ کیلئے خصوصی ناکے لگائے جائیں گے ، کاغذات کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسلحےکی نمائش ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، فائر کریکرز اور آتش بازی کرنے والوں کیخلاف بھی ایکشن لیاجائے گا۔ سیکیورٹی پلان کے مطابق تمام حساس مقامات اور مارکیٹوں  کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔