Friday, April 19, 2024

اسلام آباد، نواز شریف احتساب عدالت میں برگر اور جوس کے مزے اڑاتے رہے

اسلام آباد، نواز شریف احتساب عدالت میں  برگر اور جوس کے مزے اڑاتے رہے
September 5, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی خواہش عدالت میں پوری ہوگئی ، ایون فیلڈ میں سزا یافتہ نوازشریف عدالت میں برگر کے مزے اڑاتے رہے ۔ صحافی کے سوال پر نوازشریف نے شاعرانہ انداز میں جواب دیا۔ سابق وزیراعظم کمرہ عدالت میں پارٹی رہنماؤں سے خوش گپیاں بھی لگاتے رہے۔ خوش خوراک نوازشریف کی خواہش عدالت میں بھی پوری ہوگئی،،  یون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف احتساب عدالت میں مشہور فوڈ چین برگر کے مزے اڑاتے رہے جبکہ  صحافی کے سوال پر نوازشریف نے شاعرانہ انداز میں جواب بھی دیا۔ العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنس کی سماعت میں وقفہ ہوا تو نواز شریف کیلئے لایا یا گیا کھانا عدالت میں لے جانے کی اجازت دیدی گئی۔نوازشریف اور ان کے ساتھیوں نے احتساب عدالت کے ساتھ والے کمرے میں بیٹھ کر برگر اور جوسز کے خوب مزے لئے۔ اس موقع پرصحافی نے سابق وزیر اعظم سے سوال کیا کہ آج آپ بڑے ہشاش بشاش لگ رہے ہیں؟، تونوازشریف نے شاعرانہ انداز میں برجستہ جواب دیا ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونق وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے نواز شریف کمرہ عدالت میں پارٹی رہنماؤں سے خوش گپیاں بھی لگاتے رہے ،  ان کے مزاحیہ جملوں پر پارٹی رہنماؤں نے خوب قہقے لگائے۔