Tuesday, May 7, 2024

اسلام آباد میں ہاتھ سےبنے شاہکاروں کی نمائش کا اہتمام

اسلام آباد میں ہاتھ سےبنے شاہکاروں کی نمائش کا اہتمام
September 4, 2018
اسلام آباد(92 نیوز) خواتین میں بڑھتےکاروباری رحجانات کے پیش نظر اسلام آباد میں نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں  پاکستانی تہذیب اور ثقافت کو اجاگر کیاگیا۔ تین روزہ نمائش میں کڑھائی شدہ ملبوسات ، دیدہ زیب جیولری اور دیگر فن پارے رکھے گئے ہیں  ، نمائش میں شریک خواتین کا کہنا ہے ان کا مقصد دستکاری کی تشہیر ہے تا کہ لوگوں کو ان کے ہنر اور صلاحیتوں کا اندازہ ہو سکے ۔ شرکاء کا کہنا تھا آرائش و زیبائش کے شاہکار نمونے تخلیق کرنے پر ہنرمندخواتین یقینی طور پر ستائش کی مستحق ہیں ۔ نت نئے ڈيزائن ہميشہ خواتين کي توجہ کا مرکزبنے رہتے ہيں  ، ایسے میںملبوسات اورجیولری کي ميچنگ ايک ہی چھت تلے ملنے سے خواتین کافی خوش دکھائی دیں ۔