Sunday, May 19, 2024

اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 12، راولپنڈی میں 25 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 12، راولپنڈی میں 25 نئے کیسز رپورٹ
November 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) جڑواں شہروں میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران12 اور راولپنڈی میں 25 نئے کیسز سامنے آئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 9 اور شہری علاقوں میں 3 کیسز سامنے آئے۔ رواں سال 4 ہزار 554 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق ابتک شہر اقتدار کے دیہی علاقوں میں 2 ہزار 591 لوگ ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ شہری علاقوں میں متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 963 ہے۔ ڈینگی سے ہونے والے اموات کی تعداد 19 ہے۔

دوسری طرف ڈینگی سیزن ختم ہونے کے باوجود راولپنڈی سے ڈینگی کو ختم نہ کیا جا سکا۔ شہر سے ڈینگی لاروے کو ختم کرنا صحت حکام کیلئے چیلنج بن گیا۔

 محکمہ صحت راولپنڈی ڈینگی کے حوالے سے اعدادوشمار بتانے سے گریزاں ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 25 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ رواں سیزن ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3385 تک جا پہنچی ہے۔