Tuesday, May 7, 2024

اسلام آباد میں کورونا کے 771 نئے کیسز رپورٹ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد میں کورونا کے 771 نئے کیسز رپورٹ، خطرے کی گھنٹی بج گئی
June 14, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں کورونا کے تابڑتوڑحملے جاری ہیں ، نئے 771 کیسز کے ساتھ وفاقی درالحکومت میں کرونا متاثرین کی تعداد 7934 تک پہنچ گئی۔ جی نائن ٹو جی نائن تھری اور کراچی کمپنی مکمل طور پر سیل جبکہ شہر کے نو مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے۔

شہراقتدارمیں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز،،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 771 نئے کیسز سامنے آگئے ، سیکٹرجی نائن میں ‏مریضوں ‏کی تعداد 400 سے تجاورکرگئی ، جی نائن ٹو، جی نائن تھری ‏اورکراچی کمپنی مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مکمل لاک ڈاون جاری ہے۔

اسلام آباد کے 9 مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔ ‏متاثرہ علاقوں کے داخلی وخارجی راستے بند کردئیے گئے ہیں، پولیس اوررینجرز ‏سمیت سکیورٹی اہلکارتعینات ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کوسہولیات ‏فراہم کریں گے،، ‏ضروری اشیاء کی خریداری کےلیے سٹورزمخصوص وقت میں کھلے ‏رہیں گے۔

وفاقی دارالحکومت کے نو مختلف علاقے جن میں سعودی پاک ٹاور کا ایک فلور، پاکستان سپورٹس بورڈ، پی ڈبلیو ڈی کا ایک بلاک، چھٹہ بختاور، نیشنل پولیس فاونڈیشن، آئی ٹین ، جی نائن فور،جی سیون ،جی سکس کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے۔