Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد میں کشمیری ثقافت کا میلہ سج گیا

اسلام آباد میں کشمیری ثقافت کا میلہ سج گیا
January 17, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی دارالحکومت میں کشمیری ثقافت کا میلہ سج گیا۔ نیشنل آرٹس کونسل کی گیلری کشمیری شالوں ، دیدہ زیب لیاس، برتنوں اوردستکاری کی مصنوعات سے بھر گئی۔ تفصیلات کے مطابق چار روزہ کشمیری ثقافتی میلہ پی این سی اے کی آرٹ گیلری میں سجایا گیا گیا ہے جہاں شہتوت کے ریشم سے بنی شالیں، کھڈی ،کڑھا ئی، اور ہاتھ سے بنے روایتی ملبوسات مرکزنگاہ بنے ہوئے ہیں۔ سونے کی تاروں والے عروسی جوڑے تو مغلیہ دور کی یاد تازہ کرتے ہیں۔ عقاب کے پروں سے رنگ کردہ برتن، ہینڈ بیگز اور قیمتی بتھروں سے بنی نادر اشیاءسٹالوں کی زینت بنائی گئی ہیں۔ میلے میں مقبو ضہ وادری کی ثقافتی اشیاءبھی متعارف کرائی گئی ہیں۔ میلے میں مشعال ملک کی تصویری پینٹنگ کی نمائش بھی گئی اور ایسی مصنوعات متعارف کرائی گئی جوعام گھروں میں تیاری ہوتی ہیں۔