Tuesday, April 16, 2024

اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال ابتر، مزید 10 شہری ڈینگی میں مبتلا

اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال ابتر، مزید 10 شہری ڈینگی میں مبتلا
September 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال ابتر ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 شہری ڈینگی میں مبتلا ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد زعیم ضیاء کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے ۔ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 217 ہو چکی ہے ۔ ڈینگی سے متاثرہ شہریوں کی بڑی تعداد ہولی فیملی، بے نظیر بھٹو اور پمز اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق گزشتہ پانچ روز میں 165 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے ۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 152 اور شہری علاقوں میں 65 افراد ڈینگی سے بیمار ہوئے۔

زعیم ضیا کا مزید کہنا تھا کہ ترلائی کے علاقے میں اب تک ڈینگی سے 78 کورال میں 33 ،علی پور میں 13 اور ترنول میں 14 افراد بیمار ہوئے ہیں۔