Friday, April 26, 2024

اسلام آباد میں چھٹا سالانہ پاک چین اقتصادی راہداری میڈیا فورم کا انعقاد

اسلام آباد میں چھٹا سالانہ پاک چین اقتصادی راہداری میڈیا فورم کا انعقاد
December 29, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں چھٹے سالانہ پاک چین اقتصادی راہداری میڈیا فورم کا انعقاد ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر ریلوے اعظم سواتی اور چینی سفیر سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے بھرپور تعاون سے سی پیک نے اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت کی ترقی اور انڈسٹری کو فروغ دیا جارہا ہے۔

چینی سفیر نے کہا منصوبے کے آغاز سے ہی پاکستان کو سی پیک کے فائد مند نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ سینیٹر مشاہد حسین نے کہا فورم کا مقصد پاک چین دوستی اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کورونا کے باوجود سی پیک منصوبوں پر تیزی سے جاری پیش رفت قابل تعریف ہے۔ وبا کے دوران ایک پاکستانی مزدور بھی سی پیک کے کام سے نہیں ہٹایا گیا۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی نے بھی فورم سے خطاب کیا۔