Wednesday, May 22, 2024

اسلام آباد میں چوبیس گھنٹے کے دوران 17 شہری ڈینگی کا شکار

اسلام آباد میں چوبیس گھنٹے کے دوران 17 شہری ڈینگی کا شکار
November 17, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں چوبیس گھنٹے کے دوران 17 شہری ڈینگی کا شکار ہو گئے۔

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار کم ہونے لگے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 17 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 4 ہزار 4 سو 21 افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 2 ہزار 5 سو 17 لوگ ڈینگی کا شکار ہیں جبکہ شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 05 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1 ہزار 9 سو 07 مریض موجود ہیں۔

 ادھر راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے حملے جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ ہولی فیملی اسپتال میں 13، بینظیر اسپتال میں 4، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 5 مریض داخل ہوئے۔ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3270 ہو گئی۔ ڈینگی کے 6 مریض تشویشناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 111 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9603 ہو گئی۔ صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 9 ہو گئی۔ اسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 78 مریض زیرعلاج ہیں۔

محکمہ صحت پشاور کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 85 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4984 ہو گئی۔ خیبر میں 8  افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی سے 232 افراد صحت یاب ہوئے۔