Wednesday, May 22, 2024

اسلام آباد میں پولن نے وقت سے پہلے اثر دکھانا شروع کر دیا

اسلام آباد میں پولن نے وقت سے پہلے اثر دکھانا شروع کر دیا
March 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) الرجی کے مریض ہوشیار ہو جائیں ۔ اسلام آباد میں پولن نے وقت سے پہلے اثر دکھانا شروع کر دیا۔

طبی ماہرین کے مطابق پندرہ مارچ تک ہوا میں پولن کی شرح خطرناک حد تک بڑھ جائے گی۔ الرجی کے مریض احتیاطی تدابیر اپنائیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

شہر کی فضائوں میں پولن کے اڑتے ذرات الرجی کے مریضوں کے لیے سانس لینے میں دقت کا سبب ہیں۔ طبی ماہرین الرجی کے مریضوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں 8 قسم کے پودے اور درخت ہیں جو ہوا میں پولن کے ذرات کا باعث ہیں۔ ان میں پیپر ملبری ، مخصوص جنگلی گھاس ، اکیشیا ، ایوکلپٹس ، پائنز ، کینابیز ، ڈینڈی لئین اور آلٹر نیریا شامل ہیں۔

پیپرملبری کا درخت سب سے زیادہ 97 فیصد پولن پیدا کرتا ہے۔ پیپر ملبری اور دیگر پودے مل کر پیک سیزن میں 45 ہزار فی کیوبک میٹر تک پولن پیدا کرتے ہیں۔