Tuesday, May 21, 2024

اسلام آباد میں پنجاب رینجرز کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد میں پنجاب رینجرز کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
October 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد کے نواحی علاقے کرپا میں پنجاب رینجرز کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں  ڈاکٹروں نے مریضوں کو چیک اپ کیساتھ مفت ادویات بھی فراہم کیں ۔ اسلام آباد  کے نواحی علاقے کرپا میں  میڈیکل کیمپ پنجاب رینجرز 23ونگ کی جانب سے لگایا گیا، ڈاکٹرز نےعلاقہ کے غریب و نادار مریضو ں کا  میڈیکل چیک اپ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔علاقہ مکینوں نے  رینجرز کے اس اقدام کو خوش آئند قراردیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ڈھائی سو مریضوں کو چیک اپ کے بعد ادویات فراہم کی گئی ہے، کیمپ کا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ میڈیکل کیمپ میں والدین  کیساتھ علاج کےلئے آئے بچوں میں رینجرز  کی جانب سے کھلونے بھی تقسیم کیے گئے۔