Monday, May 13, 2024

پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ ریہرسل کے دوران حادثے کا شکار ، ونگ کمانڈر نعمان شہید

پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ ریہرسل کے دوران حادثے کا شکار ، ونگ کمانڈر نعمان شہید
March 11, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کے دوران اندوہناک حادثہ  پیش آیا جس میں  پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ، ترجمان پاک فضائیہ نے تصدیق کر دی ، حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان شہید ہو گئے ۔ یوم پاکستان کی پریڈ کی ریہرسل کے دوران اندوہناک حادثہ پیش آیا  ایف 16 طیارہ دوران  ریہرسل  گر کر تباہ ہوگیا ، حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے۔ [caption id="attachment_271266" align="alignnone" width="500"]پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ ریہرسل کے دوران حادثے کا شکار ، ونگ کمانڈر نعمان شہید پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ ریہرسل کے دوران حادثے کا شکار ، ونگ کمانڈر نعمان شہید[/caption] ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کی تحقیقات کیلئے ایئر ہیڈکوارٹرز نے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے ، حادثہ شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کے قریب پیش آیا ۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں ۔ اسلام آباد میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے واقعے پر  قومی اسمبلی میں دعا کرائی گئی ، دعا مولانا عبدالاکبر چترالی نے کرائی ۔ [caption id="attachment_271268" align="alignnone" width="500"]NA پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ ریہرسل کے دوران حادثے کا شکار ، ونگ کمانڈر نعمان شہید اسلام آباد میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے واقعے پر قومی اسمبلی میں دعا کرائی گئی ‏[/caption]