Friday, May 17, 2024

اسلام آباد میں پانی کی شدید قلت سے شہری بلبلا اٹھے

اسلام آباد میں پانی کی شدید قلت سے  شہری بلبلا اٹھے
February 13, 2020
اسلام آباد  ( 92 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانی کی شدید قلت سے شہری بلبلا اٹھے، پینے کیلئے پانی میسر ہے نہ وضو کیلئے، شہریوں کو ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔ اسلام آباد   کی تاریخ میں پہلی بار سردیوں کے موسم میں پانی کی قلت کے باعث شہری تکلیف میں مبتلا ہیں، گرمیوں میں اکثر پانی نایاب ہوتا ہے تاکہ اس بار جنوری سے ہی پانی نہ ملنے کے باعث شہریوں روزمرہ امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ سیکٹر جی ٹین اور جی الیون کے رہائشیوں کا کہنا ہے ایم سی آئی کی جانب سے پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں ارہے، پانی کا ٹینکرحاصل کرنے کیلئے کئی دن انتظات کرنا پڑتا ہے۔ ترجمان میٹروپولیٹن کارپوریشن محسن شیرازی نے 92 نیوز کو بتایا کہ خان پور ڈیم کی نہروں میں صفائی کے عمل کے باعث پانی کی قلت کا سامنا ہے دو دن میں پانی کی سپلائی بحال کردی جائے گی جس کے بعد پانی معمول کے مطابق میسر ہوگا۔ اسلام آباد کو پانی سپلائی سملی ڈیم اور خان پور ڈیم سے دی جاتی ہے جبکہ  194 ٹيوب ويل میں سے 152 فعال ہیں اسلام آباد کو 256 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے جبکہ 36 ملین گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے۔