Wednesday, April 24, 2024

اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش ، سردی کی شدت بڑھ گئی

اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش ، سردی کی شدت بڑھ گئی
November 6, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز آندھی کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، آزادی مارچ کے شرکاء سردی سےبچنے کے لئے مساجد اور کنٹینروں  میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے،آزادی مارچ کے شرکا کے متعدد خیمے بھی تیز ہوا کی نذر ہوگئے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چار تا پانچ روز تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے ۔ تیز ہوائیں سونے پر سہاگے کا کام کریں گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت  بلتستان ، کشمیر   کے اکثر مقامات پر  بارش ، تیز ہواؤں کا امکان ہے ۔ جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا ۔  بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔  خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرکے بلند پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ ایسے میں کھلے آسمان تلے بیٹھے  آزادی مارچ کے شرکاء کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔