Monday, September 16, 2024

اسلام آباد میں نجی سکولوں‘ سماجی اداروں کو پلاٹ مفت بانٹنے کا انکشاف

اسلام آباد میں نجی سکولوں‘ سماجی اداروں کو پلاٹ مفت بانٹنے کا انکشاف
February 9, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد کی زمین نجی سکولوں کو الاٹ کرنے سے متعلق سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی زمین نجی سکولوں کو الاٹ کرنے سے متعلق جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کا سی ڈی اے کے وکیل پر اظہار برہمی۔ جسٹس مقبول باقر کا کہنا تھا کہ رام کہانی نہ سنائیں۔ یہ بتائیں سی ڈی اے نے کن قوانین کے تحت نجی سکولوں کو زمین سستے داموں الاٹ کی۔ اسلام آباد کا ماسٹرپلان 1960ءمیں بنا اور خالی پلاٹ کی مفت الاٹنگ کی پالیسی 2005ءمیں کیا سوچ کے بنائی۔ کیا اسلام آباد کے سارے کھلے مقامات پر تعمیرات کرکے اسے جام کردیں گے۔ وکیل سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے ریگولیشن 2005ءکے تحت مدارس‘ مساجد‘ نجی سکولوں اور سماجی اداروں کو مفت پلاٹ دیے گئے۔ پلان کے مطابق ہم پارکوں اور قبرستانوں کی زمین پر پلاٹنگ نہیں کریں گے۔ عدالت نے سی ڈی اے کے وکیل کو دو ہفتوں میں تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کردی۔