Friday, April 19, 2024

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید دونوں پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید دونوں پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا
May 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید دونوں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد سمیت سینئر افسران اور جوان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ آئی جی عامر ذوالفقارنے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اسلام ‏آباد پولیس کا ہر افسر اور جوان اپنا خون بہانے کو ہر دم تیار ہے۔ ایسی بزدلانہ کاروائیوں ‏سے پولیس کے افسران و جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ قاتلوں کو جلد ‏گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ پشاور جانے والے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے تھانہ ترنول کے علاقے میں واقع 26 ‏نمبر چونگی پر فائرنگ کرکے دونوں پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا تھا۔ ڈی آئی جی ‏آپریشنز وقارالدین سید کی سربراہی میں دو سپیشل انوسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ‏ہیں۔ ٹیمیں ایس پی انوسٹی گیشن سید مصطفی تنویراور ایس پی صدر کی سربراہی میں ‏واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔