Saturday, April 20, 2024

اسلام آباد میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ
June 21, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)  اسلام آباد میں ناجائز منافع خوری اور ذخیری اندوزی روکنے کےلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، نوٹی فکیشن کا اطلاق دو ماہ تک ہوگا۔

حکمرانوں کے شہر میں کورونا کے مریضوں کےلئے آکسیجن سپلائی اور متعلقہ آلات کی قلت کا سامنا ہے ، ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی  روکنے لئے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی کے پیش نظر شہریوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات لینا ضروری ہے۔ شہر میں اکسیجن سلینڈرز، ریگولیٹرز، کنسنٹریٹر، پلس آکسیمیٹر،نامی ڈیوائسز کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر پابندی ہوگی۔ حکمنامہ کا اطلاق فی الفور ہو گا جو 2 ماہ تک جاری رہے گا۔

پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹس کے مطابق سپلائرز کی جانب سے آکسیجن سیلنڈرز اور متعلقہ ڈیوائسز  کا غلط استعمال کیا کیا جارہا تھا  جس کے باعث شہر میں کووڈ 19 مریضوں کی ضروریات کے مطابق آکسیجن گیس کی شدید قلت  پیدا ہوگئی ہے۔