Wednesday, May 8, 2024

اسلام آباد میں موسم سرما کی پہلی بارش، پنجاب کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان

اسلام آباد میں موسم سرما کی پہلی بارش، پنجاب کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان
November 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں موسم سرما کی پہلی بارش، بوندا باندی سے موسم سہانا ہوگیا۔ اسلام آباد میں آج مطلع ابر آلود رہنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں الرٹ بھی جاری کر رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔