Wednesday, April 24, 2024

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں
August 25, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد  میں تیز ہواآں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ تیز بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی بھی غائب ہو گئی۔ راولپنڈی اوراسلام آباد میں رات بھر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑگئے۔ درخت گرنے سے متعدد سڑکیں بند ہو گئیں ۔ بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا اور مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔ دوسری جانب اسلام آباد میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے واسا کی جانب سے پہلے ہی رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ادھر شہر کراچی میں اچانک مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ سپر ہائی وے۔ ملیر، گلشن اقبال ،سرجانی اور نیو کراچی کے متعدد علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوا تو دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا طویل بریک ڈاؤن بھی کر دیا گیا۔ نارتھ ناظم آباد ملیر شاہ فیصل کالونی فیڈرل بی ایریا نارتھ کراچی لیاقت آباد ماڈل کالونی بلوچ کالونی سمیت متعدد علاقوں میں بجلی نہ ہونے سے ان علاقوں کے مکین شدید پریشانی کا شکار رہے۔