Friday, May 17, 2024

اسلام آباد میں مزید 86 افراد ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بیمار پڑ گئے

اسلام آباد میں مزید 86 افراد ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بیمار پڑ گئے
October 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ڈینگی کے وار کم نہ ہوئے۔ اسلام آباد میں مزید 86 افراد مچھر کے کاٹنے سے بیمار پڑ گئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 86 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ اسلام آباد میں اس وقت  657 افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔ اب تک ڈینگی کے باعث 3 افراد جاں بحق ہو چکے گئے۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 66 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 435 لوگ ڈینگی کا شکار ہیں۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 20 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 222 مریض موجود ہیں۔