Sunday, May 12, 2024

اسلام آباد میں مزید 108 بچے کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد میں مزید 108 بچے کورونا وائرس کا شکار
March 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر میں بچے نشانے پر آگئے ، اسلام آباد میں مزید 108 بچے کورونا کا شکار ہو گئے جس کے بعد تعداد ساڑھے پانچ ہزار سے بڑھ گئی۔

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 سے 10 سال کی عمر کے مزید 108 بچے کورونا کا شکار ہوئے، وفاقی دارالحکومت میں کورونا کا شکار بچوں کی مجموعی تعداد 5ہزار726ہو گئی، ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 سے 20 سال کے 82افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاجبکہ 5افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب پمز اسپتال سے اچھی خبریہ ہےکہ کورونا سے متاثرہ نومولود بچہ صحت یاب ہو گیا ہے ۔ پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ بچہ ایک ہفتے سے زائد ہسپتال میں زیر علاج رہا۔ صحت یاب ہونے کے بعد نومولود کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے، نومولود کی ماں کرونا کی مریضہ تھی، جن سے کرونا وائرس بچے کو منتقل ہو گیا تھا۔

ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی، ایک روز میں مزید 78 افراد جان کی بازی ہارگئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 757 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، ایکٹو کیسز 50 ہزار سے تجاوزکر گئے ہیں ۔