Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد میں مخصوص نشستوں پر پولنگ جاری‘ میڈیا کوریج پر پابندی

اسلام آباد میں مخصوص نشستوں پر پولنگ جاری‘ میڈیا کوریج پر پابندی
January 16, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے مخصوص نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ ستائیس نشستوں کیلئے باسٹھ امیدواروں میں مقابلہ ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ جاری ہے۔ پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہے۔ پولنگ کیلئے اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ فور میں اسلام آباد ماڈل کالج فاربوائز کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیا گیا ہے۔ 27 مخصوص نشستوں کےلئے 62 امیدوارمیدان میں ہیں۔ اسلام آباد میں 50 یونین کونسلز کے چیئرمین ووٹ ڈالیں گے۔ دریں اثنا پریذائیڈنگ افسر نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا۔ وجوہات پوچھنے پر ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے کہنے پر میڈیا کو کوریج سے روکا ہے۔