Friday, April 26, 2024

اسلام آباد میں محنت کش روزگار کیلئے مارے مارے پھرنے لگے

اسلام آباد میں محنت کش روزگار کیلئے مارے مارے پھرنے لگے
March 28, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد  جیسے مہنگے شہرمیں غریب کا جینا دشوار ہو گیا ، محنت کش روزگار کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں، وفاقی حکومت نے اقدامات اٹھانا شروع کردئیے  لیکن  گھر گھر کھانا پہنچانے کیلئے ٹائیگر فورس کی تشکیل 10 اپریل تک مکمل کرنے عندیہ دے دیا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسزسامنے آنے کے بعد ہرطرف خوف کے سائے ہیں ، محنت کشوں کو کام ملنا مشکل ہوگیا ہے ، اسلام آباد میں  سڑک کنارے بیلچے اورکدال رکھے محنت کش مزدوری نہ ملنے پرمایوس ہیں ۔

مہنگائی کا دور اور مندے کا زور ہے ، گھروالوں کو کیا کھلائیں یہی فکر مزدوروں کو لاحق ہو گئی ، وفاقی حکومت نے گھر گھر کھانا پہنچانے کیلئے ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان تو کردیا لیکن تشکیل 10 اپریل تک مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اسی طرح کم آمدن والے طبقے کے ایک کروڑ افراد کو یکمشت 12 ہزار روپے دینے کا سلسلہ کب شروع ہوگا، کوئی حتمی تاریخ مقرر نہ ہوسکی۔