Friday, May 17, 2024

اسلام آباد میں قیمتی ، نایاب پتھروں کی نمائش

اسلام آباد میں قیمتی ، نایاب پتھروں کی نمائش
September 15, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد  میں قیمتی  اور نایاب  پتھروں جواہرات کی نمائش  کا  انعقاد  کیا گیا  جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے لائے گئے رنگ برنگے قیمتی پتھر اور جواہرات پیش کئے گئے،  نمائش میں رکھے  گئے۔ اسلام آباد میں سجی قیمتی پتھروں  اور آرائشی زیوارات کی نمائش  میں  یاقوت، مرجان ، عقیق ، موتی، اوپل سمیت ہرقسم کے قیمتی اور نایاب پتھر اور  جواہرات موجود تھے ۔ جواہرات اور نایاب پتھروں کی چمک ایسی تھی کہ آنکھیں چندھیا جائیں ،اسٹالز پر سچے قیمتی پتھروں سے بنے زیورات، اور آرائشی سامان نمائش میں شریک افراد کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ نمائش  کے  آرگنائزرز  کا  کہنا ہے کہ اس نمائش کا مقصد نایاب موتیوں اور پتھروں کوعوام میں متعارف کرانا ہے۔پاکستان کے مختلف علاقے قیمتی پتھروں کے ذخائر کے حوالے سے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ پاکستان قیمتی پتھروں سے مالامال ہے، زمین میں چھپے اس خزانے سے قومی خزانےکو بھراجاسکتا ہےمگر کوئی ہو جو اس صنعت پر توجہ دے۔