Friday, April 19, 2024

اسلام آباد میں عورت مارچ پر پتھراؤ ، افرا تفری مچ گئی

اسلام آباد میں عورت مارچ پر پتھراؤ ، افرا تفری مچ گئی
March 8, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد میں عورت مارچ پر پتھراؤ سے افرا تفری مچ گئی ، شرکاء کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے وعدے کے مطابق سکیورٹی فراہم نہ کرکے وعدہ خلافی کی ہے۔ عالمی یوم خواتین پر اسلام آباد میں خواتین کے مارچ پر پتھراؤ کیا گیاجس کے باعث  شرکا بھاگ کر پتھراو سے بچنے کی کوشش کرتے رہے ۔ نیشنل پریس کلب کے سامنے خواتین آزادی مارچ جاری تھا کہ دوسری طرف سے پتھراؤ کا آغاز ہوگیا ، خواتین نے سیکورٹی انتظامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے انتظامیہ خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ خواتین نے اپنے مطالبات کے حق میں مختلف  پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ خواتین کے عالمی دن  کے موقع پر اسلام آباد میں  مختلف  سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے  مارچ کیے گئے ۔ جس میں خواتین کو اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی بسر کرنے کی تلقین کی گئی۔