Thursday, March 28, 2024

اسلام آباد میں سیکٹر جی نائن کشمیر ہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر نے کار کو کچل دیا

اسلام آباد میں سیکٹر جی نائن کشمیر ہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر نے کار کو کچل دیا
August 10, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پش آیا۔ سیکٹر جی نائن کشمیر ہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر نے کار کو کچل دیا۔

ترنول کی طرف سے آنے والے ڈمپر کی بریکیں فیل ہو گئیں۔ ڈمپر نے زیروپوائنٹ کی جانب سے آنے والی کار کو روند ڈالا۔ کار ڈمپر کے نیچے پھنس گئی۔

آگ لگنے سے کار جل کر خاکستر ہو گئی۔ افسوسناک حادثے میں 2 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 3 زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر کو ہٹانے کے لیے کرین منگوائی گئی۔ کرین کے اٹھاتے ہی ڈمپر نیچے گر گیا جس کے باعث ڈیزل کی ٹینکی لیک ہو گئی۔