Saturday, May 11, 2024

اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر گاڑی کی ٹکر سے چار افراد جاں بحق

اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر گاڑی کی ٹکر سے چار افراد جاں بحق
February 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر گاڑی کی ٹکر سے چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

جی الیون اسلام آباد میں ایک  تیز رفتار گاڑیوں کے قافلے نے پانچ افراد کو کچل ڈالا۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 2 شخص شدید زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے انیس  ، فیصل ، حیدر اور فاروق کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ ایک زخمی منیب الرحمن کو پمزاسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تھانہ رمنا نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں اذلان نامی نوجوان کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ زخمی ہونے والے شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر متن کے مطابق جاں بحق نوجوان مانسہرہ سے اے این ایف کا ٹیسٹ دینے آئے تھے۔