Friday, May 17, 2024

اسلام آباد میں ’’سب رنگ، سب سنگ‘‘ کے عنوان سے تصویری نمائش کا انعقاد

اسلام آباد میں ’’سب رنگ، سب سنگ‘‘ کے عنوان سے تصویری نمائش کا انعقاد
December 6, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں ’’سب رنگ، سب سنگ‘‘ کے عنوان سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے طلباء نے اپنے تخلیق کردہ مصوری کے نمونے پیش کئے۔ انسانی زندگی میں رنگوں کی اہمیت کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ یونیورسٹی کے طلباء نے مصوری کو زندگی کے اظہار کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا تصویر کشی کے ذریعے معاشرتی اتار چڑھاؤ کو آسانی سے پرکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی انسٹرکڑ کا کہنا تھا نمائش کا مقصد نہ صرف طلباء کے کام کو سامنے لانا ہے بلکہ زندگی کی حقیقتوں سے بھی آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ہر رنگ کئی خصوصیات کا حامل ہے اور مختلف رنگوں کا امتزاج زندگی میں نکھار پیدا کر دیتا ہے۔