Monday, September 16, 2024

اسلام آباد میں راؤ انوار کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ

اسلام آباد میں راؤ انوار کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ
January 30, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) راؤ انوار کی تلاش کے سوال پر سندھ پولیس کا بھی برا حال ہو گیا ہے ۔ سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن گزرگئی ہے مگر نقیب کیس کے مرکزی ملزم کا تاحال سراغ نہ مل سکا۔  تلاش میں ناکامی پر کراچی پولیس بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی اور اسلام آباد میں راؤ انوار کی بجائے وقاص رفت نامی شہری کے گھر پر اشہار چسپاں کر دیا ۔ نائنٹی ٹو نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں

اشتہار میں راؤ انوار کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب نقیب اللہ جعلی مقابلہ کیس  میں  گرفتار 6 پولیس اہلکاروں کی شناختی پریڈ بدھ کو کروائی جائے گی ۔   ملزمان کو  جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب راؤ انوار کے سر کی قیمت مقرر کرنے والے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

دوسری جانب راؤ انوار کے قریبی ساتھیوں کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا ، سندھ پولیس نے راؤ انوار کے ساتھیوں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔

سندھ پولیس کی جانب سے فیصل چودھری ،اکبر ملاح،خیر محمد، امان اللہ مروت کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش  کی گئی ہے۔