Monday, May 13, 2024

اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
March 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث این سی او سی کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔

اسلام آباد میں  عوامی و دیگر مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ، عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والے شہری کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی ، تمام متعلقہ اداروں کو دفعہ 144 کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ۔

دفعہ 144 فوری طور پر دو ماہ کے لئے نافذ العمل ہو گی ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔