Tuesday, April 30, 2024

اسلام آباد میں جاری دو روزہ عالمی ایئر پاورسیمینار کا اختتام

اسلام آباد میں جاری دو روزہ عالمی ایئر پاورسیمینار کا اختتام
October 16, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد میں جاری دو روزہ عالمی ایئر پاورسیمینار اختتام پذیر ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت میں جاری دو روزہ عالمی ایئرپاور سیمینار اپنے اختتام کو پہنچ گیا ،سیمینار میں سولہ اتحادی مملک کی فضائیہ کے مقررین اور مبصرین نے اپنے خیالات اور تجربات کا اظہار کیا۔ سیمینار میں اطالوی فضائیہ، چینی فضائیہ اور پاک فضائیہ کے حکام نے بھی حاضرین سے خطاب کیا جب کہ عمان ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب ، مصر، انڈونیشیا، اردن ، بحرین، قطر اور فرانس کے مبصرین نے بھی شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد حاضرین کو غیر روایتی جنگ میں ایئر پاور کے استعمال اور دفاعی معاملات میں باہمی تعاون اور آگاہی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا اس سیمینار کے ذریعے اتحادی ممالک کے درمیان سفارتی اور دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر مارشل سعید محمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایئر پاور کے وسیع تر استعمال میں اتحادی مملک کے تجربات معاون ثابت ہوں گے۔