Sunday, May 12, 2024

اسلام آباد میں ثقافتی میلے نے سماں باندھ دیا

اسلام آباد میں ثقافتی میلے نے سماں باندھ دیا
November 8, 2020

اسلام آباد(92 نیوز)ملکی ثقافت کے رنگ  لوک ورثے کے سنگ، اسلام آباد میں ثقافتی میلے نے سماں بادھ دیا ، شہر شہر کے روایتی ملبوسات ، گھریلو دستکاری اور لذیذ پکوان سبا یک جگہ مل رہا ہے ۔  میلے کی رونقیں دیکھنے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔

گلگت سے سندھ تک ہرشہرکی ثقافت ایک جگہ اکٹھی ہو گئی ، شکرپڑیاں میں لوک ورثے میں ثقافتی میلے کے رنگ بکھر گئے۔روایتی ملبوسات ،گھریلودستکاریوں سمیت دیگراشیا نے میلے کوچارچاند لگا رکھے ہیں۔

لذیزکھانوں کے اسٹالز بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں ، لوک موسیقی کی دھنیں سننے والوں کوسحرزدہ کررہی ہیں۔چھٹی کے دن شہری جوق در جوق میلہ دیکھنے پہنچے۔

فنکاروں نے ثقافی میلے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے، یہ میلہ 15 نومبر تک جاری رہے گا،کورونا سے احتیاطی تدابیرکا  مکمل خیال رکھا گیا ہے۔