Friday, April 26, 2024

اسلام آباد میں تیزبارش سے جل تھل ایک ہو گیا

اسلام آباد میں تیزبارش سے جل تھل ایک ہو گیا
August 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں مون سون اپنے جوبن پر ہے۔ صبح کے وقت ساون کی جھڑی لگی۔ تیز بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ بارش کے بعد اسلام آباد کے قدرتی مناظر دلکش منظر پیش کرنے لگے۔ اس وقت پر بھی بادل چھائے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ، راولپنڈی ، بالائی ، وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ گزشتہ روز جڑواں شہروں ، پنجاب ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، سندھ ، گلگلت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔