Thursday, March 28, 2024

اسلام آباد میں تھانہ بھارہ کہو کے علاقے سے 4 سالہ بچے کی لاش ملی

اسلام آباد میں تھانہ بھارہ کہو کے علاقے سے 4 سالہ بچے کی لاش ملی
December 24, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں تھانہ بھارہ کہو کے علاقے سے 4 سالہ بچے کی لاش ملی۔ بچے کے اغوا برائے تاوان میں ملوث چاروں ملزم گرفتار کر لیئے گئے۔ تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ ڈھوک جیلانی سے چار روز قبل اغوا ہونے والے چار سالہ ننے عمر کی لاش برامد کر لی گئی۔ ننے عمر کو کسی اور نے نہیں بلکہ اسکے والد کے کزن حمزہ نے دوستوں کے ساتھ مل کر اغوا کیا اور گھر سے کچھ فاصلہ پر کرایہ کے مکان میں قید رکھا۔ پولیس کے مطابق چار سالہ عمر کو ٹیپ سے جکڑ کر الماری میں بند کر رکھا گیا، منہ پر ٹیپ کے باعث ننھہ عمر دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ننھے عمر کی لاش گھر پہنچی تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گمشدگی کی درخواست ملتے ہی بچے کی تلاش شروع کی گئی۔ محلے میں سروے کے بعد مشکوک افراد کی نشاندہی کی گئی۔ مرکزی ملزم حمزہ کے دوست افتاب کو مشکوک جان کر پوچھ گچھ کی گئی تو ملزم نے نہ صرف اعتراف جرم کیا بلکہ موقع واردات سے بچے کو مردہ حالت میں برامد بھی کروا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کا کزن حمزہ اور اسکے دوست افتاب، یاسر اور اسد اغوا میں ملوث تھے۔ چاروں کو گرفتار کرکے قتل اور اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کی جانب سے تاوان کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا تاہم دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے بیس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔