Tuesday, April 16, 2024

اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، سینکڑوں غیرقانونی تعمیرات مسمار

اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، سینکڑوں غیرقانونی تعمیرات مسمار
November 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا دوسرا روز ہے۔ ترنول کے علاقہ میں سینکڑوں غیرقانونی تعمیرات کا صفایا کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے نے پولیس کے بھاری نفری کے ساتھ  ترنول میں جی ٹی روڈ کے اطراف 200 فٹ تک قائم تمام غیرقانونی تعمیرات کو گرا دیا ۔ سینکڑوں دکانیں، پتھارے اور بل بورڈز مسمار کردیئے گئے۔ آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ ترنول پھاٹک سے سنگجانی تک سڑک کے اطراف میں تمام تجاوزات کو مسمار کیا جائے گا۔ آپریشن میں کسی کے ساتھ نرمی نہیں بھرتی جائے گی۔