Thursday, March 28, 2024

اسلام آباد میں بین المذاہب ہم آہنگی انکلیو بنانے کے منصوبے پر غور شروع

اسلام آباد میں بین المذاہب ہم آہنگی انکلیو بنانے کے منصوبے پر غور شروع
June 28, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں بین المذاہب ہم آہنگی انکلیو بنانے کے منصوبے پر غور شروع ہو گیا۔ پاکستان میں بسنے والے مذاہب اسلام، ہندو، عیسائی، سکھ اور پارسی مذاہب کی عبادت گاہیں انٹرفیتھ انکلیو میں بنائی جائیں گی۔ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم کو خیابان بین المذاہب ہم آہنگی پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کےلئے گرین سگنل دیدیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن تھری میں جہاں ہندؤوں کے لیے مندر بنایا جانا ہے وہیں پر سکھ برادری کے لیے گردوارہ  مسلمانوں کے لیے مسجد ،عیسائیوں کے لیے چرچ اور پارسیوں کے لئے بھی عبادت گاہ بنائی جائے۔ وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ اس قدام سے پاکستان کا عالمی سطح پر امیج بھی بہتر ہوگا اور دنیا میں بین المذاہب ہم آہنگی کا زبردست نمونہ بھی سامنے آئیگا۔ وزیراعظم عمران خان نے تجویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے حتمی پرپوزل منظوری کے لئے بھجوایا جائے۔ وزارت مذہبی امور آئندہ چند روز میں سمری وزیراعظم کو ارسال کر دیں گے۔