Friday, March 29, 2024

اسلام آباد میں بھی جزوی لاک ڈاؤن، دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد میں بھی جزوی لاک ڈاؤن، دفعہ 144 نافذ
March 23, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز ) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں جزوی طور پر لاک ڈا ؤن کر دیا گیا ،  سڑکوں  پر ٹریفک  معمول سے کم ہے ، بازار اورتفریحی مقامات  ویران ہیں جب کہ دفعہ144 ناٖفذ ہے ،تمام مارکیٹ  اور ہوٹلز ایک ہفتے کے لیے رات 8 بجے بند   ہونگے ۔

کورونا وائرس  کے  بڑھتے ہوئے  کیسز  سے ملک بھر میں ایمرجنسی کی سی صورت حال ہے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  اور جڑواں شہر   راولپنڈی میں  جزوی طور پر لاک ڈاؤن  ہے ۔

ضلعی  انتظامیہ کی  جانب سے حفاظتی اقدامات کے طور پر  دفعہ144 کا نٖفاذ  کیا   گیا ہے  ،  ہر قسم کے چھوٹے بڑے  اجتماعات  ، شادی بیاہ کی تقریبات  پر پابندی  عائد  ہے ۔ تاجر برادری کی جانب سے  بھی  رضاکارانہ طور پر  جڑواں  شہروں  میں دکانیں مارکیٹیں اور مال  بند رکھے  گئے   تاہم اشیاء ضروریہ کی دکانیں کھلی   رہیں۔

 اسکول، کالجز ،یونیورسٹیاں  اور مدرسے پہلی ہی حکومتی کی جانب  سے اعلان کے بعد بند  ہیں۔  ضلعی حکومت کی جا نب سے   نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے  جس کے مطابق اگلے ایک ہفتے کے لیے تمام بازار مارکیٹیں اور ہوٹلز  رات 8 بجے   سے بند  رہیں گے ۔