Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد: عوامی مرکز میں آگ سے سی پیک سمیت اہم اداروں کا ریکارڈ جل کر راکھ

اسلام آباد: عوامی مرکز میں آگ سے سی پیک سمیت اہم اداروں کا ریکارڈ جل کر راکھ
September 10, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع عوامی مرکز میں لگی آگ پر دس گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ آگ نے پانچویں فلور میں سی پیک سینٹر سمیت اہم اداروں کا قیمتی ریکارڈ جلا کر راکھ کردیا۔ دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ پاک بحریہ کے 4 فائر ٹینڈرز نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پایا۔

علی الصبح اسلام آباد عوامی مرکز کے گراونڈ فلور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ آگ بھرک اٹھی جو پانچویں منزل تک پہنچ گئی۔ پانچویں منزل پر سی پیک سینٹر میں موجود سی پیک منصوبے سے متعلق قیمتی ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا۔

عوامی سینٹر میں آگ انجینرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کا تمام ریکارڈ جل گیا۔ انجیرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ میں آٹو موبائل سیکٹر سے متعلق 500 کمپنیوں کا ریکارڈ تھا کار انڈسٹری موٹر سائیکل اور آٹو موبائل کمپنیوں کے ٹیرف کا ریکارڈ بھی جل گیا آٹو موبائل پالیسی اور بیرون ممالک سے آٹو مابائل سے متعلق تمام ریکارڈ بھی جل گیا۔

عوامی مرکز کے نزدیک کنٹینر میں اے ای ڈی بی کا ریکارڈ فائر بریگیڈ کی نا اہلی سے ضائع ہو گیا فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کنٹینر پر پانی برساتی رہیں عمارت کے ڈانچے کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی وزارت صنعت اور سی ڈی اے انجیئرنگ شعبے کے حکام بلڈنگ کا جائزہ لیں گے۔ آگ کی وجہ اور نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

عمارت میں آگ سے بچنے کیلئے دو افراد علی رضا اور اعجاز نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگائی جنہں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم علی رضا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا دوسری جانب آگ میں پھنسے وقار علی کو ریسکیو آپریشن کے دوران نکالا گیا جو ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا جبکہ اعجاز کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔