Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر کے پہلے ہفتے کرانے کا فیصلہ !!! ہر یونین کونسل میں کل 13نشستیں ہونگی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر کے پہلے ہفتے کرانے کا فیصلہ !!! ہر یونین کونسل میں کل 13نشستیں ہونگی
August 8, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کرانے کا فیصلہ ہو گیا۔ جماعتی بنیادوں پر ہونے والے انتخابات کا شیڈول گیارہ اگست کو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سیلاب کے پیش نظر مو¿خرکر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا قانون منظور ہونے کے بعد اسلام آباد میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ مقامی حکومتوں کی مدت پانچ سال ہو گی۔ اس کے برعکس صوبوں میں مقامی حکومتوں کی مدت چار سال رکھی گئی ہے۔ انتخابی قوانین تیار ہونے کے بعد الیکشن کمیشن وفاقی دارالحکومت میں پرنٹنگ کا عمل شروع کرے گا۔ نئے قانون کے بعد شہر میں پہلے سے قائم ہر یونین کونسل کو 6 وارڈز میں تقسیم کیا جائے گا۔ شہر میں کل 79 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔ سندھ اور پنجاب میں انتخابی شیڈول 17 اگست کو جاری کیا جائے گا اور انتخابی عمل اکتوبر کے آخر میں شروع ہوگا۔ بلدیاتی انتخابات کےلئے ہر یونین کونسل میں کل 13 نشستیں ہوں گی۔ ایک چیئرمین، ایک وائس چیئرمین، 6 جنرل ممبرز، دو خواتین، ایک نان مسلم، ایک یوتھ جبکہ ایک مزدور نشست رکھی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات 3مراحل میں کرائے جائیں گے۔ پہلامرحلہ اکتوبر کے آخر میں جبکہ دوسرا اور تیسرا مرحلہ نومبرکے آخری ہفتے مکمل ہو گا۔