Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 30 نومبر کو ہونگے : الیکشن کمیشن

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 30 نومبر کو ہونگے : الیکشن کمیشن
August 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب کی پولنگ 30 نومبر کو ہو گی۔ کاغذات نامزدگی 24 سے 27 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ سکروٹنی کا عمل 31 اکتوبر سے 4 نومبر کو شروع ہو گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 11 نومبر کو جاری ہو گی۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے۔ اسلام آباد میں کل 79 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔