Saturday, May 18, 2024

اسلام آباد میں اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ ایک اور بے گناہ کی جان لے گئی

اسلام آباد میں اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ ایک اور بے گناہ کی جان لے گئی
January 2, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد میں اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا،اسامہ کوسامنے سے 22گولیاں ماری گئیں، واقعہ کے خلاف لواحقین نے سرینگر ہائی وے پر جمع ہوکر احتجاج کیا، اے ٹی ایس کے5اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہو گیا، اے ٹی ایس اہلکاروں نے مشکوک سمجھ کرگاڑی پر فائرنگ کی ، اں بحق ہونے والا اسامہ ندیم نامی نوجوان جی تیرہ ٹو کا رہائشی تھا۔

واقعہ کے خلاف اہل علاقہ میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، مظاہرین نے سرینگر ہائی وے کو بلاک کردیا ، سرینگرہائی وے پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں، نوجوان کے والد نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے کا ایک دن پہلے اہلکاروں سے جھگڑا ہوا تھا۔واقعہ میں ملوث 5 اہلکاروں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ، وزیر داخلہ شیخ رشید واقعہ کو ظلم قرار دے دیا۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تضاد نکلا، ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا اہلکاروں نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کی جبکہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق نوجوان کو سامنے سے گولیاں ماری گئیں۔

آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا،چیف کمشنراسلام آباد نےجوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا۔
نوجوان کی نماز جنازہ ایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی جس کے بعد آہوں اور سسکیوں میں نوجوان کو لحد میں اتارا گیا۔