Sunday, May 19, 2024

اسلام آباد میں ایک روز کے دوران 48 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا

اسلام آباد میں ایک روز کے دوران 48 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا
November 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں ایک روز کے دوران 48 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہو کر اسپتال پہنچے۔

اسلام آباد، راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ڈینگی کے 48 نئے کیسز سامنے آئے۔ شہری علاقوں سے 37، دیہی علاقوں سے 11 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار 2 سو 47 ہو چکی ہے۔

راولپنڈی میں بھی ڈینگی مچھر کے حملے جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 63 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ بےنظیربھٹو اسپتال میں 10، ہولی فیملی اسپتال میں 28 اور ڈی ایچ کیو میں 25 افراد زیر علاج ہیں۔ راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 42 ہو گئی۔