Sunday, May 12, 2024

اسلام آباد میں ایک اور شہری ڈینگی سے جان کی بازی ہار گیا

اسلام آباد میں ایک اور شہری ڈینگی سے جان کی بازی ہار گیا
October 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں ایک اور شہری ڈینگی سے جان کی بازی ہار گیا۔ ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز 174 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔ دیہی علاقوں میں 110 جبکہ اندرون شہر سے 64 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 603 ہو گئی۔ ڈینگی سے ابتک 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

راولپنڈی میں بھی ڈینگی وائرس بڑھنے لگا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 56 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ ہولی فیملی اسپتال میں 29، بینطیر اسپتال میں 18، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 9 مریض لائے گئے۔ راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 869 ہو گئی۔ 9 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔